دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولاناسید احمدبخاری نے مسلم پرسنل لا میں عدالتوں کی مداخلت کی کوشش پرناگواری ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم ، حدیث اور شریعت پر کسی قسم کی بحث ناقابل قبول ہے کیونکہ ان امور کاتعلق مسلمانوں کے مذہبی عقائد سے ہے اور ہندوستان کا دستور مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دیتاہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں مولانابخاری نے سوال کیاکہ پرسنل لاء میں
عدالتوں کو مداخلت کا موقعہ کون فراہم کررہاہے ؟ انہوں نے کہاکہ یہ وہی لوگ ہیں جو شرعی قوانین کونظر انداز کرکے نکاح، طلاق، نان ونفقہ، ترکہ اور میراث سے متعلق مقدمات خود ان عدالتوں میں لے جاتے ہیں اور عدالتوں کو مسلم پرسنل لاء (شرعی قوانین) میں مداخلت کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔
مولانابخاری نے کہاکہ ہم خود ہی عدالتوں کو مداخلت کرنے کا موقعہ دے رہے ہیں، عدالتیں زبردستی ہمارے پاس نہیں آرہی ہیں بلکہ ہم عدالتوں میں جار ہے ہیں